top of page

جہلم//نثار احمد مغل سے//جہلم کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کی طالبات سے بڑا فراڈ کا واقعہ سامنے آ گیا، کروڑوں روپے فیسیں غبن کر لی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جہلم کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کی طالبات سے بڑا فراڈ کا واقعہ سامنے آ گیا، کروڑوں روپے فیسیں غبن کر لی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز پرائیویٹ بابا جادہ روڈ کی 50 سے زائد طالبات سے بڑے فراڈ کا واقعہ سامنے آ گیا ہے، نرسنگ طالبات کی ایک کڑور روپے سے زائد فیسیں مبینہ غبن کر لی گئیں۔ کالج میں پوسٹ آر این 2سالہ ڈگری کی 50سے زائد طالبات متاثر ہوئیں، پرنسپل عبیدالحق کی مدعیت میں ڈائریکٹر صفی اللہ اور اکاؤنٹنٹ ملازم رضا پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پرنسپل عبیدالحق نے بتایا کہ ملزمان نے ملی بھگت کر کے طالبات کو جعلی رسیدیں تھمادیں اور فیسوں کی مد میں لاکھوں روپے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے۔ میں متاثرہ لڑکیوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہوں، مقدمہ 30مارچ سے درج کروا چکے ہیں۔ کالج ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران بغیر این او سی سے چلنے والے نرسنگ کالج کی انتظامیہ نے ملی بھگت کر کے کلین چٹ حاصل کر لی ہے

0 comments

Коментарі

Оцінка: 0 з 5 зірок.
Ще немає оцінок

Додайте оцінку
bottom of page