top of page

جہلم//نثار احمد مغل سے//جہلم: ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سول لائنزاور ٹیم کی کارروائی، والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والا نا خلف بیٹا تحفظ والدین ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سول لائنزاور ٹیم کی کارروائی، والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والا نا خلف بیٹا تحفظ والدین ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس جہلم کو اطلاع موصول ہوئی کہ فرخ شکیل اپنی والدہ کا نافرمان ہے، والدہ پر تشدد کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے، اس اطلاع پر ایس ایچ او سول لائنز عمران حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ والدہ پر تشدد کرنے والے نا خلف بیٹے کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ملزم کے خلاف تحفظ والدین آرڈیننس اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین کے نافرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ایسی کسی بھی اطلاع پر قانون فوری حرکت میں آئے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page