top of page

جہلم//نثار احمد مغل سے//جہلم میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے گاڑی چھیننے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے گاڑی بھی برآمدکر لی،مقدمہ درج

جہلم میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے گاڑی چھیننے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے گاڑی بھی برآمدکر لی۔تفصیلات کے مطابق مشین محلہ نمبر 3 جہلم کے رہائشی ابو بکر صغیر آٹوالیکٹریشن نے تھانہ کالا گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں مشین محلہ نمبر 3 کا رہائشی ہوں آٹو الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں میرے حقیقی چچا کی کال آئی کہ ایک شخص اپنے آپ کو سرکاری محکمے کا افسر ظاہرکرکے میری تلاشی لینے پر اصرار کر رہا ہے، اس نے میرے شناختی کارڈ کی تصویربھی بنائی ہے جبکہ اس کا ایک اور ساتھی بھی موجود ہے۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ میں چاچو کی پر دکان پہنچا تو میرے چاچورفیق احمدکے گلے میں چادر ڈال کر کھینچا تانی کی جارہی تھی، میرے دریافت کرنے پر اس شخص نے بلال احمد بتلایا اور کہا کہ میں سرکاری محکمے کا آفیسر ہوں اور اس دوران وہ میرے چچا پر وحشیانہ تشدد کررہا تھا۔متاثرہ شہری ابوبکر صغیر نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی نمبری 691-ABG ماڈل2017 امپورٹر برنگ گرےTOYOTA پر سوار ہو کر موقع پر پہنچا، میری گاڑی میں چابی لگی تھی جب میں نے چچا پر تشدد ہوتے دیکھا تو میں نے چچا کو چھڑانے کی کوشش کی اس دوران مذکورہ شخص نے مرغوں کی دکان سے بڑا ٹوکا اٹھا لیا اورمجھے مارنے کے لئے آگے بڑھا۔متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ جب دیگر افراد مجھے چھڑانے کے لئے آگے بڑھےتو مذکورہ شخص میری گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہونے لگا تو میں نے گاڑی کی چابی نکالنی چاہی تو اس نے مجھے اور دیگر کزنز جو بعد میں آئے تھے ہمیں ٹوکے مارے، ہم نے اینٹیں اور پتھر گاڑی کے پیچھے رکھے۔ابوبکر صغیر نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پسٹل نکال کر گاڑی سے باہر نکلا جوہم ڈر کر پیچھے ہو گئے ہم نے گاڑی کا تعاقب کیا مگر ملزم جانب راولپنڈی فرار ہو گیا، مذکورہ نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے میری قیمتی گاڑی مالیتی 60لاکھ چھین کر سخت زیادتی کی۔پولیس تھانہ کالا گجراں کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاطف یونس نےشہری کی درخواست زیر دفعہ 392 ت پ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا

















0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page