top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم//نثار احمد مغل سے//جہلم میں ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس انسپکٹر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

جہلم میں ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس انسپکٹر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نے مجرم طارق محمود کو اپنے بھائی پولیس انسپکٹر خالد کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ دس لاکھ روپے جرمانہ نہ ادا کرنے کی صورت میں مجرم کو چھ ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔ مجرم طارق محمود نے گزشتہ سال 28مارچ کو اپنے سگے بھائی پولیس انسپکٹر خالد کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ انسپکٹر خالد محمود کے قتل کا مقدمہ جہلم پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page