جہلم میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے وارڈن نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ملزم کو نوکری سے بھی فارغ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے وارڈن ثاقب سہیل نے ٹھٹھی گجراں کی رہائشی شادی شدہ خاتون کو سیشن کورٹ سے ورغلا کر ہوٹل لے گیا جہاں خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،جیل وارڈن نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنائیں اورویڈیو وائرل کرنے دھمکی دیتا رہا۔ تھانہ سٹی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کسی کیس کے سلسلے میں سیشن کورٹ آئی تھی اور ملزم ثاقب سہیل خاتون کو ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کے میڈیکل میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ دوسری جانب سپرٹینڈیٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم حسن مجتبیٰ نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جیل ملازم ثاقب سہیل کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ سپرٹینڈیٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم حسن مجتبیٰ نے جیل ملازم ثاقب سہیل کو نوکری سے فارغ کرنے کا مراسلہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی کو ارسال کردیا۔ ڈپٹی سپرٹینڈیٹ جیل کی انکوائری رپورٹ میں اہلکار قصوروار پایا گیا، انکوائری آفیسر نے متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔ مراسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے سپرٹینڈنٹ نے لکھا کہ ثاقب سہیل خاتون کیساتھ موبائل کے ذریعے رابطے اور تعلقات ثابت ہوئے، اہلکار کی غیر قانونی سرگرمیاں سے محکمہ جیل اور دیگر ملازمین کی خوصلہ شکنی ہوئی۔ انکوائری رپورٹ کے نتیجے میں اہلکار کو فوری طور نوکری سے جبری ریٹائرمنٹ کردیا گیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments