جہلم// ادریس چودھری//معروف اسکالر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے اقصیٰ اسلامک سینٹر دَتُّو چُوڑ منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔*
اس دورے کا مقصد سینٹر میں جاری "تحفیظ القرآن" کی کلاس اور طلباء کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔
*لہذا ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے کلاس ٹیچر اور انتظامیہ کی موجودگی میں مختلف طلباء سے قرآن مجید کا امتحان لیا اور بچوں کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔*
اس موقع پر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ جو بچہ سب سے پہلے قرآن مجید مکمل حفظ کرے گا اسے قیمتی انعام سے نوازا جائے گا۔
*انہوں نے صدر انتظامیہ راجہ طارق جاوید، راجہ عارف اور مولنا ریاض احمد ریاض سمیت دیگر ارکان و کارکنان کو مبارکباد پیش کی کہ جنہوں نے اس نفسا نفسی کے عالم میں اپنی مدد آپ کے تحت تحفیظ القرآن کا حلقہ قائم کر کے ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا۔*
یاد رہے طلباء کے قیام و طعام اور دیگر ضروریات انتظامیہ کی طرف سے فی سبیل للّٰہ پوری کی جاتی ہیں۔ جبکہ اس پروگرام کی سرپرستی ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (چیئرمین ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سنٹر جہلم) کر رہے ہیں۔
*بعد ازاں اقصیٰ اسلامک سینٹر کی جامع مسجد میں "اصلاح معاشرہ" کے عنوان پر ڈاکٹر فیض نے خطبہ جمعہ بھی ارشاد فرمایا۔*
Comments