top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم//عید الاضحی پر ہنگامی حالات کے پیش نظر جہلم میں نماز کے بڑے اجتماعات پر ضلع بھر میں ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکاروں نےتحصیل جہلم, دینہ،سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں اپنے فرائض سرانجام دیٸے۔


جہلم// رانا محمد عاصم سے//

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر نگرانی عید الاضحی پر ہنگامی حالات کے پیش نظر جہلم میں نماز کے بڑے اجتماعات پر ضلع بھر میں ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکاروں نےتحصیل جہلم,دینہ،سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں اپنے فرائض سرانجام دیٸے۔تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گٸ۔جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار ہیں ۔ریسکیواہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو سکاٶٹس بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ جن کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کی مکمل تربیت دی گئی ہے۔نماز عید کے دوران ضلع بھر میں عید گاہ اور جامع مساجد کے باہر ریسکیو1122کی ریسکیوپوسٹس قائم کی گٸی جس کے علاوہ ریسکیووہیکل، ریسکیوموٹربائیک سروس ،فائروہیکلزاور ریسکیوایمبولینسز بھی ہمہ وقت موجود تھیں۔اس کے علاوہ عیدکے دنوں میں شہر کے اہم مقامات، پارکس اور دریا پر بھی ریسکیو پوسٹ قاٸم کی گٸی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے فوری اور بروقت نمٹا جاسکے جو کہ عید کے تمام دنوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پراپنا اور لوگوں کا خاص خیال رکھیں اور موٹرساٸیکل سوار احتیاط سے موٹر ساٸیکل چلاٸیں اور ون ویلنگ سے پرہیز کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page