top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم//عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی محکمہ اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ڈویژنل فوریسٹ آفیسر محمد کامران کاظمی


عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی محکمہ اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ڈویژنل فوریسٹ آفیسر محمد کامران کاظمی*

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈویژنل فورسٹ افیسر محمد کامران کاظمی نے میڈیا نمائندگان سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی حفاظت محکمہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے۔جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے۔ان کی حفاظت کے لیے لوگوں میں اگاہی ہونا از حد ضروری ہے ان ایام میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں جنگلات اگ کی لپیٹ میں آئے ہیں مگر اللہ کے فضل سے ضلع جہلم بڑی حد تک اس سے محفوظ رہا ہے۔اس حوالے سے جنگلات کے قرب و جوار میں سگرٹ نوشی کرنا یا کھانے پینے کی چیزیں تیار کرنے کے لیے اگ جلانا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔یہ بات وثوق سے کی جا سکتی ہے کہ 60 پرسنٹ اگ لگنے کی وجہ مذکورہ بالا اسباب ہیں۔حکومت پنجاب ان ایام میں شجرکاری کے حوالے سے بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہے اگر ہر فرد ایک ایک پودا لگائے تو کروڑوں کی تعداد میں پودے لگانے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے۔محمد کامران کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔اس لئے یہ توقع کرنا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین ہی مطلوبہ اہداف حاصل کر لیں گے یہ ناممکن ہے۔اس میں عوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔میڈیا سے وابستہ افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مثبت تنقید سے ہم بہتر سے بہتر اقدامات کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page