top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم//شناختی کارڈ کی کاپی اور تصاویر دیں اور ایک ہفتہ کے اندر موٹرسائیکل چلانے والے اپنا لائسنس حاصل کر لیں، ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے شہر میں ٹریفک کے بلاک رہنے جیسے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گزشتہ روز جہلم پریس کلب میں پریس کلب کے عہددران اور ممبران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ جہلم شہر سے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے جلد ایک لائحہ عمل طے کیا جا رہا چنگ چی رکشہ کے بنائے گئے  ناجائز اڈوں کو جلد ختم کر دیا جائے گا موٹرسائیکل چلانے والوں کے لیے لائسنس حاصل کرنا اب بہت آسان ہوگیا ہے شناختی کارڈ کی کاپی اور تصاویر دیں اور ایک ہفتہ کے اندر موٹرسائیکل چلانے والے اپنا لائسنس حاصل کر لیں ان کے لیے کوئی لرنر نہیں ہے  جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ہم ایک لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں چوک اہلحدیث میں چنگ چی رکشہ والوں کے اڈے کو جلد ختم کر دیا جائے گا  آپ صحافی برادری کی نشاندہی پر جلد ایکشن بھی ہوگا کیونکہ میڈیا معاشرے میں ہونے والے تمام مسائل کو دیکھتا بھی ہے اور دکھاتا بھی ہے ہم انشاءاللہ نیک نیتی کے ساتھ کام کریں گے اور تمام  ٹریفک اہلکار بھی اس پر عمل کریں گے  چنگ چی رکشہ والوں کے لیے پارکنگ کا انتظام کیا جارہا ہے  میونسپل کمیٹی  اکرم شہید پارک  اور  تحصیل روڈ پر پارکنگ ہوگی انشاءاللہ جلد شہر سے ٹریفک کے مسائل ختم ہوجائیں گے اور شہر کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہے گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page