top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم//سعودی عرب کے 94 ویں الیوم الوطنی کے موقع پر ابن عباس اسلامک ریسرچ سینٹر جہلم کی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار

*سعودی عرب کے 94 ویں الیوم الوطنی کے موقع پر ابن عباس اسلامک ریسرچ سینٹر جہلم کی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار*


خادم الحرمین الشریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، کراؤن پرنس امیر محمد بن سلمان آل سعود اور عزت مآب سعودی سفیر نواف آل مالکی سمیت پورے سعودی عرب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد


سعودی عرب میں (حرمین شریفین) کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ سعودی عرب کے ساتھ والہانہ محبت کرتی ہے


جہلم (ادریس چوھدری) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے ابن عباس اسلامک ریسرچ سنٹر جہلم کی انتظامیہ: بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی (مشرف المرکز)، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (رئیس المرکز) حافظ ساجد محمد مدنی (مدیر المرکز)، چوہدری آصف گوندل (ناظم المركز)، قاری اسامه اشرفی (مدرس المرکز)، اور تمام دارسین و منسوبین نے خادم الحرمین الشریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، کراؤن پرنس شیخ محمد بن سلمان آل سعود اور عزت مآب سعودی سفیر نواف المالکی سمیت سعودی عرب کی تمام سیاسی و مذہبی قیادت اور عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اور سر زمین حرمین شریفین کی حفاظت و ترقی کےلیے دعا بھی کی۔


ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی عرب میں (حرمین شریفین) کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ سعودی عرب کے ساتھ والہانہ محبت کرتی ہے۔ جبکہ سعودی عرب بھی روز اول سے لیکر آج تک پاکستان کے ساتھ بے مثال دوستی کا حق ادا کرتا چلا آ رہا ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں ہر اعتبار سے مسلسل تعاون پر ہم سعودی حکومت و قیادت کے بے حد ممنون و مشکور ہیں۔

یاد رہے! سعودی عرب امسال 23 ستمبر کو اپنا 94 واں یوم الوطنی منانے جا رہا ہے۔

جس کےلیے سعودی عرب کے چھوٹے بڑے تمام شہروں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ دار الحکومت الریاض میں یوم الوطنی کو بھرپور انداز سے منانے کےلیے شہر بھر کی تمام اہم شاہراؤں سمیت اندرون شہر، بازاروں اور گلیوں کو سعودی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جس سے شہر بھر میں پرچموں کی بہار سی لگ گئی ہے۔ جبکہ مواطنین اور مقیمین یوم الوطنی کی تقریبات میں میں شرکت کےلیے انتہائی پرجوش ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page