جہلم کے نواحی علاقہ النگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 30سالہ نوجوان کو قتل کردیا، مقتول کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی، ملزمان نے گھات لگاکر مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پیر کی شام کو تھانہ چوٹالہ کے علاقہ النگ میں پیش آیا ہے جہاں پر نامعلوم افراد نے سسرال جانے والے 30سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان عرفان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول نوجوان عرفان کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی اور ملزمان نے گھات لگا کر نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب نوجوان جہلم کے علاقہ ہون ہموالہ سے اپنے سسرال النگ میں جارہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، شواہد اکھٹے کرلئے ہیں، ملزمان کو حلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کردی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments