top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم//حکومت وقت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کر دی ملکی اور غیر ملکی حالات کے پیش نظر آٹے کی قیمت میں بھی بڑی کمی۔ مگر عوام ریلیف سے محروم

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

حکومت وقت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کر دی ملکی اور غیر ملکی حالات کے پیش نظر اٹے کی قیمت میں بھی بڑی کمی کی گئی مقام افسوس ہے کہ حکومت کا مہیا کردہ ریلیف عوام تک نہیں پہنچ سکا تفصیلات کے مطابق روز مرہ اشیاء کی کوئی بھی چیز لے لیں کسی ایک چیز میں بھی ریٹ کی کمی واقع نہیں ہوئی البتہ موسمی حالات کے پیش نظر 150 روپے ملنے والا ٹماٹر 50 روپے میں میسر ہے تمام اقسام کی سبزیاں کھلے عام مہنگی فروخت کی جارہی ہیں فروٹ کا ذکر کرنا عبث ہے ایک غریب آدمی کی دسترس ہی نہیں کہ وہ کوئی فروٹ خرید سکے آٹے کا ریٹ آگر گر گیا ہے تو بیکری کے ایٹم میں قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہوئی انڈے سستے ہونے کے بجائے مزید مہنگے ہو گئے ہیں بااثر قصائی آج بھی مہنگا گوشت فروخت کرنے میں مصروف ہیں اس حوالے سے نیشنل بنک منگلا روڈ کے قریب بکرے کا گوشت فروخت کرنے والے قصائی من مانی کرنے میں مصروف ہیں بکرے کا گوشت 1400 روپے دینے کے بجائے 2000/2200 میں فروخت کرتے ہیں ایسی کونسی مجبوری ہے کہ ٹرانسپورٹرز حضرات کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جا سکتا پٹرول سستا ڈیزل سستا مگر پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر مہنگا متاثرہ عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ ایک منظم طریقے سے روزانہ کی بنیادوں پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں ان کے خلاف عملی ایکشن لیں ان کے خلاف ناصرف بھاری جرمانہ کیا جائے مگر وقت کا تقاضا ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہونی چاہیے مقام افسوس ہے کہ کرایہ کا تعین کرنے کا مجاز آفیسر آر ٹی اے جہلم ہوتا ہے مگر عملی طور پر اڈے پر بیٹھا ہوا ان پڑھ منشی کرایہ کا تعین کرتا ہے اربابِ اختیار سے اپیل کی جاتی ہے کہ عوام دشمن افراد کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page