جہلم// ادریس چودھری//قتل یا حادثاتی موت ۔ جہلم کے گاؤں کنتریلہ میں پانی میں بہتی 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح جہلم کے گاؤں کنتریلہ میں پانی میں بہتی ھوئی ایک ڈیڈ باڈی پائی گئی۔ جس کی شناخت مظہر حسین ولد محمد عنایت عمر 60 سکنہ دریالہ نزد ملوٹ گاؤں کے نام سے ھوئی۔ مذکورہ شخص کو قتل کیا گیا ھے یا پھر اس کی حادثاتی موت ھوئی ھے تاحال وجہ موت معلوم نہیں ھو سکی ھے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ھے۔ پولیس مصروف تفتیش ھے
top of page
bottom of page
Comments