جہلم(Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم یونین آف جرنلسٹس کے صدر ریاض گوندل کی کاوش سے جہلم کے صحافیوں میں کیش پرائز تقسیم کیے گئے ہیں۔پاکستان سکاٹش پریس کلب یوکے کے چئیرمین چوہدری محمد بشیر نے تقریب کے دوران جہلم کے صحافیوں میں تحائف تقسیم کیے ہیں۔چوہدری محمد بشیر نے کہا کہ پاکستان میں شعبہ صحافت سے منسلک افراد مالی مشکلات کا شکار ہیں اس لیے کوشش کر رہیے ہیں کہ صحافی بھائیوں کےلیے اپنی طرف سے کچھ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہلم یونین آف جرنلسٹس کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں جہلم یونین آف جرنلسٹس کے چئیرمین میاں محمد ساجد۔صدر محمد ریاض گوندل۔جنرل سیکرٹری الیاس وٹو سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکت کرنے والوں میں طارق مجید کھوکھر۔راجہ جہاں زیب۔نویدالرحمان بٹ۔جہانگیر شاہ۔ملک فدا حسین۔نجف شہزاد۔جویر اقبال۔قاسم سجاد۔حاجی محمد طاہر۔مرزا کفیل بیگ۔رانانویدالحسن۔زوہیب ساجد۔میاں منان۔عادل بٹ۔راجہ وقار احمد۔غزن ساجد سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سکاٹش پریس کلب یوکے کے چئیرمین چوہدری محمد بشیر تھے جو سپیشل اس تقریب میں شرکت کےلیے جہلم آئے تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد بشیر نے کہا کہ پاکستان میں صحافی عدم تحفظ اور مالی مشکلات کا شکار ہیں لیکن حکومتوں کی طرف سے چھوٹے شہروں کے صحافیوں کی سہولت کےلیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے کرونا کے بعد سے صحافیوں کی مالی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کےلیے کام کرنے والی این جی اوز بھی بڑے صحافیوں کو نوازتی ہیں چوہدری محمد بشیر نے مذید کہا کہ تمام حالات دیکھنے کے بعد ہم نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستانی صحافیوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے حقوق کےلیے جدوجہد شروع کی ہے کوشش کر رہیے کہ جھوٹے جھوٹے شہروں میں صحافت کرنے والوں کو نیشنل لیول کی سہولیات دلوائی جائے اور صحافیوں کی ٹریننگ کےلیے ورکشاپس کا انتظام کیا جائے اس موقع پر ریاض گوندل۔میاں ساجد۔ملک فدا۔طارق مجید کھوکھر۔الیاس وٹو۔راجہ وقار سمیت سب سے چوہدری محمد بشیر کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب کے آخر پر شرکت کرنے والے تمام صحافیوں میں کیش پرائز تقسیم کیے گئے
top of page
bottom of page
Comments