جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ 09 محرم الحرام اور یومِ عاشور پر ریسکیو1122 ضلع جہلم کی تمام امام حساس بارگاہوں اور بڑی مجالس وجلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کر رہی ہے اور جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس سولہ ایمبولینسز ، ریسکیو موٹر بائیکس اور فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں تعینات کی گئیں ہیں اور ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔
یوم عاشورہ کے موقع پر پر امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، قلعہ روہتاس شیخوپورہ، چک عبدالخالق، پنڈدادنخان، کھیوڑا اور سوہاوہ میں میڈیکل کور فراہم کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں مختلف مکامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کمانڈ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے موثر رابطہ میں ھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کی فلاح کے لئے ہےاور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
Comments