جہلم(ظہیر عباس(Jhelumnews.uk)
جہلم(ظہیر عباس(Jhelumnews.uk)یومِ دفاع پاکستان 6 ستمبر کے موقعہ پر میجر محمد اکرم شہید پارک میں یادگار میجر محمد اکرم شہید(نشان حیدر) پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے کی سلامی،تفصیلات کے مطابق جی او سی 23 ڈیو جہلم میجر جنرل ندیم اشرف، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور دیگر شرکاء اور عوام کی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی، معزز مہمانوں نے یادگار میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر) پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،شہداء پاکستان ہمارے ہیرو ہیں جن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، 6 ستمبر کا دن ہمیں بحیثیت قوم دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی یاد دلاتا ہے،
Comments