جہلم(یعقوب بٹ)81واںسالانہ عرس ومیلہ بابا جادہ سرکار رح بیاد گاربیلوں کا اکھاڑہ ٹومبی جادہ جہلم۔14اپریل بروز اتوار بمقام بابا جادہ سرکار دربار پر پنجاب کے مشہور معروف زمینداروں کے بیلوں کے مقابلہ کے نمبر اٹھائے گئے۔عرس ومیلہ اکھاڑہ بیل ھرسال 23مارچ کو منقعد کیا جاتا ھے۔اس سال 2024ءکو رمضان المبارک کی وجہ سے اکھاڑہ بیل و عرس میلہ 21اپریل 2024ءبروز اتوار کو منعقد کیا جارہا ھے۔جس کی سرپرستی بانی اکھاڑہ پسران چوھدری فضل داد (مرحوم)کے صاحبزادگان۔چوھدری واسب حسین۔چوھدری خادم حسین ۔چوھدری ذوالفقار حسین ۔چوھدری حاجی ذاکر حسین (مرحوم)چوھدری منظور حسین (مرحوم)کررھے ھیں۔چوھدری واسب حسین نے عوام الناس سے کفتگو کرتے ھوئے کہا کہ سالانہ عرس ومیلہ بیادگار بیلوں کا اکھاڑہ ٹومبی جادہ جہلم ھمارے والد محترم چوھدری فضل داد مرحوم نے1944ءمیں شروع کیا تھا۔والد محترم کے وصال کے بعد ھم سب بھائیوں نے مل کر اور تمام زمینداروں کے خصوصی تعاون سے 81۔سالانہ عرس ومیلہ بابا جادہ سرکار بیادگار بیلوں کا اکھاڑہ ٹومبی جادہ جہلم منعقد کررھے ھیں۔آج کا پروگرام پنجاب کے مشہور معروف زمینداروں کے بیلوں کے مقابلہ کے نمبر اٹھائے گئے۔چوھدری واسب حسین نےآنے والے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع اچھے کھانے سے کی۔اورسب کو دعاؤں سے نوازا۔الللہ پاک ھم سب بھائیوں دوستوں کو سلامت رکھے اور ھم ھر سال عرس ومیلہ اکھاڑہ دھوم دھام سے مناتے رھیں ۔۔
top of page
bottom of page
Comments