جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار)جہلم کے گاؤں گوڑھا سلیم کےرہائشی کو دن دیہاڑے گوجر خان شہر میں سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا افراسیاب ولد مظہر حسین سکنہ گوڑھا سلیم ڈاکخانہ سنگھوئی جہلم کو تحصیل چوک نزد کچہری گوجرخان کے پاس مسمیان 1. شہزاد 2. نواز بٹ پسران ربنواز سکنہ گڑھا سلیم ڈاکخانہ سنگوٸی جہلم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ عناد مقتول نے مزکورہ بالا ملزمان کی بہن کو بھگا کر شادی کی تھی۔ جس کی بناء پر ملزمان نے غیرت کے نام پہ افراسیاب کو گولیاں مار کر قتل کردیا مقتول کی ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا۔ایک ملزم کو موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا
مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے
Comments