top of page

جہلم!گندگی اور سیوریج کا نظام درہم برہم ۔ریجنٹ سینما روڈ پر سیوریج کے پانی سے گندگی پھیل گئی ۔

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کے شہر کو کلین رکھنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ریجنٹ سینما روڈ پر سیوریج کا پانی سڑکوں پر پوری روڈ پر تعفن پھیل گیا میونسپل کمیٹی کو بار بار بتانے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا  تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی گندگی اور سیوریج کا نظام درہم برہم ریجنٹ سینما روڈ پر ایک ماہ سے سیوریج بند سڑک پر سیوریج کے پانی سے تعفن پھیل گیا پیدل چلنا بھی ناممکن ہوگیا ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کے جہلم شہر کو کلین کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے میونسپل کمیٹی کے سینٹری انسپکٹر بھی خاموش ریجنٹ سینما کے دکانداروں کو شدید تعفن کا سامنا جبکہ رات کو چائے پینے کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی دقت کا سامنا سیوریج کئی دنوں سے بند ہوچکی جبکہ ایک بار اس سیوریج کی صفائی بھی کی گئی لیکن دوسرے روز ہی پانی دوبارہ سڑکوں پر سڑک پر پیدل چلنا بھی محال ہوگیا دکانوں پر آنے والے شہریوں کو تعفن زدہ ماحول میں خریداری کرنا مشکل ہوگیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیوریج کا نظام کئی ماہ سے درہم برہم ہوچکا ریجنٹ سینما روڈ پر اکثر سیوریج کا نظام خراب ہی ریتا ہے اس روڈ پر دکانوں کے علاوہ چائے کا ہوٹل اور کھانے پینے کا ہوٹل بھی موجود جہاں پر شہری تعفن زدہ ماحول میں کھا پی رہے ہیں اب تو تعفن سے پورے علاقے میں ماحول بھی آلودہ ہوگیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ ریجنٹ سینما روڈ پر سیوریج کے نظام کو درست کیا جائے اور اہل علاقہ کو تعفن سے بچایا جائے جبکہ سیوریج کے پانی سے سڑک پر پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page