top of page

جہلم:گرین بیلٹ جی ٹی روڈ جہلم کی بحالی و خوبصورتی کا کام تیزی سے جاری




جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) گرین بیلٹ جی ٹی روڈ جہلم کی بحالی و خوبصورتی کا کام تیزی سے جاری ھے شجرکاری کے لیے صفائی اور تراش خراش کا عمل مکمل ھو ریا ھے جس پر گرین بیلٹ کی بحالی سے نہ صرف ماحول خوشگوار ہو گا بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوگا اور یہاں سے گزرنے والے لوگوں پر شہر کے حوالے سے بہتر تاثر قائم ہو سکے گا ۔ شہریوں کا کہنا ھے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کی طرف سے جہلم شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے ہمہ وقت کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔ جس پر شہریوں کو بھی اس کام میں تعاون کی ضرورت ھے ۔ شہری اس ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا رول ادا کرتے رہیں تاکہ یہ صاف ستھرا ماحول برقرار رہ سکے ۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page