top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم کے نواحی گاؤں کوٹلی چھتہ کانوجوان ظہیر احمد جنوبی افریقہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

دینہ(ادریس چودھری)جنوبی افریقہ میں جہلم کا ایک اور نوجوان قتل نامعلوم افراد سے مزاحمت کے دوران نوجوان کا قتل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نوائی گاؤں کوٹلی چھتہ کا نوجوان 45 سالہ ظہیر احمد جو بسلسلہ روزگار کئی سالوں سے جنوبی افریقہ میں مقیم تھا گزشتہ روز نامعلوم افراد اس کی دکان پر آئے اور دکان لوٹنے کی کوشش کی جس پر ظہیر احمد نے مزاحمت کی۔ نامعلوم افراد نے مزاحمت کرنے پر ظہیر احمد کو گولیاں مار کر ہلاک کر ڈالا ۔جنوبی افریقہ کی مقامی پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے یاد رہے کہ آئے روز جنوبی افریقہ میں پاکستانی نوجوانوں کا قتل عام ہو رہا ہے جنوبی افریقہ کی حکومت ان بے گناہ پاکستانیوں کے قتل عام کو روکنے میں ناکام نظر ارہی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page