top of page

جہلم کے نواحی علاقے سنگھوئی میں کڑی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو دوستوں کو قتل کر دیا گیا

جہلم (یعقوب داتار)جہلم کے علاقے سنگھوئی میں دو دوستوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔جہلم کے نواحی علاقے سنگھوئی میں کڑی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو دوستوں کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کی شام کو جہلم کے علاقے سنگھوئی میں تھانہ چوٹالہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار یوٹیلیٹی اسٹور کے ملازم راجہ وقاص ولد راجہ حق نواز اور اس کے دوست پچیس سالہ صدام ولد مشتاق کو کڑی روڈ سنگھوئی کالج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ دونوں کا تعلق جہلم کے علاقے شاہ پور سے ہے ۔ چوٹالہ پولیس اور ریسکیو 1122 نے موقع پہ پہنچ کر دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تھانہ چوٹالہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں



0 comments

Kommentarer

Gitt 0 av 5 stjerner.
Ingen vurderinger ennå

Legg til en vurdering
bottom of page