top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم کے نواحی علاقہ چک جمال کی حدود شمس پور میں واقع مدرسہ جامع تعلیم النساء میں پڑھانے والی شادی شدہ ٹیچر کو مدرسہ کے امام حافظ عبدالقدوس نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم(ریاض گوندل)تھانہ کالاگجراں کی حدود شمس پور میں شادی شدہ ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہےمدرسہ میں پڑھانے والی (اف) نامی عورت سے امام مدرسہ حافظ عبدالقدوس نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کی ہےملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس تھانہ کالا گجراں نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کےلیے کوشش شروع کر دی ہےتفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ چک جمال کی حدود شمس پور میں واقعہ مدرسہ جامع تعلیم النساء میں پڑھانے والی شادی شدہ ٹیچر کو مدرسہ کے امام حافظ عبدالقدوس نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جرم پر پردہ ڈالنے کےلیے متاثرہ عورت کو پیسے دینے کی کوشش کی جب متاثرہ عورت نے اپنے خاوند کو واقع سے اگاہ کیا تو خاوند نے بیوی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا واردات کےبعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس تھانہ کالاگجراں نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کےلیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں عورت سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ڈی این اے کےلیے سیمپل لاہور لیبارٹری بجھوائیں جائے گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page