top of page

جہلم کے مقامی ہوٹل میں ممبران ایگزیکٹوکونسل کے عمل گروپ (ڈاکٹرز) کے اعزاز میں شاندارتقریب کا اہتمام

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) ممبران ایگزیکٹو کونسل کے عمل گروپ کے اعزاز میں برتکلف ڈنر جہلم کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے انتظامات کیے ایگزیکٹو کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی تقریب کا آغاز قرآن پاک سے ہوا سٹیج سیکرٹری نے ہونے والی تقریب کی غرض و غایت سے آگاہ کیا ڈاکٹر میجر ریاض قمر ڈاکٹر صدرہ ڈاکٹر سید شبیر اختر ڈاکٹر روداب عرفان ڈاکٹر عباس علی ڈاکٹر عدنان نجب نے ڈاکٹرز عمل گروپ کی نمایاں کارگزاری کو زیر بحث لایا اور اطمینان کا اظہار کیا ڈاکٹر حفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے جبکہ ڈاکٹر ارشاد تنیو نے معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا تمام ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی قیادت پر مستقبل میں بھی چلنے کا اعلان کیا اور انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے

0 comments
bottom of page