top of page

جہلم کے قدیم اور مرکزی  قبرستان کو جگہ وقف کرنے والے ٹنڈل رام پرساد کی قبر بھی خستہ حال ھو گئی

‏ جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  جہلم کے قدیم اور مرکزی  قبرستان کو جگہ وقف کرنے والے ٹنڈل رام پرساد کی قبر بھی خستہ حال قیام پاکستان سے قبل جہلم کے مرکزی قبرستان کے لیے دو مربع اراضی ٹنڈل رام پرساد نے وقف کی تھی  جو بعد ازاں مسلمان ہوۓ تو وصیت کے مطابق مرکزی قبرستان میں ہی  سپرد خاک کیا گیا. تفصیلات کے مطابق قدیم اور مرکزی قبرستان کے لیے  جگہ وقف کرنے والے ٹنڈل رام پرساد کی قبر خستہ حالی کا شکار ہو چکی جبکہ مرکزی قبرستان میں نئی قبر کے لیے اب جگہ بھی ختم ہوچکی گورکن پرانی قبروں کو مسمار کرکے اس جگہ پر نئی قبریں بنانے لگے  آج بھی مرکزی قبرستان خستہ حالی کا شکار ہو چکا  جبکہ ستم ظریفی یہ کہ جس نے اس قبرستان کے لیے جگہ کو وقف کیا اس کی قبر  بھی ،خستہ حال ہوچکی  جبکہ جگہ کم ہونے پر قبرستان کی اراضی پر قبضے بھی  ہوچکے مرکزی قبرستان میں دن اور رات کو نشہ کرنے والوں کی بھی بھرمار ہوچکی جو کہ قبرستان میں قبروں کی بےحرمتی بھی کرتے رہتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی جگہ کو مختص کرنے والے  ٹنڈل رام پرساد کی قبر کی  خستہ حالی کو درست کیا جائے اور قبرستان کی کچھ جگہ پر  قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے یہ مطالبہ کیا کہ قبرستان میں منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو قبرستان میں قبروں کی بےحرمتی کرتے رہتے ہیں 

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page