top of page

جہلم کے علاقہ گھرمالہ میں محمد علی حسن نے اپنے باپ محمد ظہور کی ایما پر گھریلو رنجش پر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی چچا عرفان آدم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا(نثار احمد مغل سے)


جہلم میں بھتیجے نے باپ کے ساتھ مل کر پاکستانی نژاد برطانوی چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ گھرمالہ میں محمد علی حسن نے اپنے باپ محمد ظہور کی ایما پر گھریلو رنجش پر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی چچا عرفان آدم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول عرفان باپ کے سالانہ ختم پر گھر آیا تھا، ملزمان بھی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں، گھریلو رنجش پر ملزمان نے انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ ہوئی ہے، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page