top of page

جہلم کے علاقہ چشتیاں محلہ میں خاتون گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، مقدمہ درج

جہلم (ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم کے علاقہ چشتیاں محلہ میں خاتون گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی ، ملزم گھر کے باہر کنڈی لگا کر فرار ھونے میں کامیاب ھو گیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم جلد ہی پولیس کی گرفت میں ھو گا ، پولیس

تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ چشتیاں میں گھروں میں کام کرنے والی شادی شدہ خا تون کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کا واقعہ پیش آ گیا ملزم نے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر فرار ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم اور مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کے شوہر کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ھے ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ھے ۔ ابتدئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ھو گئی ھے اور خوتون کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے جاتے ہیں ۔ ملزم زیادتی کے بعد فرار ھو گیا ھے جسے جلد ہی گرفتار کر کے قانونی کے تقاضے پورے کیے جائی گے اور ملزم کو عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔

0 comments
bottom of page