راجہ عبدالوحید آزاد
جہلم کے ۔سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا ، آپریشن تھیٹر میں جدید مشینری دستیاب ہو گی
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میں جدید ترین مشینری سے آراستہ آپریشن تھیٹر کا افتتاح ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے کر دیا ۔ آپریشن تھیٹر کی بلڈنگ اور اس میں تمام تر مشینری کو جدید ترین شکل دی گئی ہے ڈی سی جہلم نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا عزم ہے اور دو عشروں کے بعد آپریشن تھیٹر کی تزئین و آرائش اس بات کا ثبوت ہے ۔
Comments