Distt Reporter Jhelumnews.uk
جہلم کے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی جمیل اختر ولد قربان حسین نے بتایا کہ میرا پوتا جس کی عمر 9 سال ہے کے پیٹ میں شدید درد شروع ہوئی جسے لیکر سول ہسپتال گئے ، ڈاکٹر نے چیک کرکے سرجن ڈاکٹر جمال ناصر ملک کے پاس بھجوادیا، جنہوں نے چیک کرنے کے بعد بتایا کہ ویسے ہی بچے کے پیٹ میں درد ہے ۔ادویات استعمال کریں بچہ ٹھیک ہو جائیگا، لیکن کسی قسم کا افاقہ نہ ہوا ، اس طرح اگلے روز 13 اکتوبر کو لیکر دوبارہ سول ہسپتال گیا۔ جمیل اختر نے بتایا کہ ڈاکٹر نے حسب ِ معمول چیک کرکے ہمیں بتایا کہ بچہ صحت مند ہے کوئی بیماری نہیں اس طرح تسلی دیکرگھر بجھوادیا،پوری رات بچہ تڑپتا رہا 14 اکتوبر کو دوبارہ لیکر بچے کو سرجن ڈاکٹر کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس طرح ہسپتال کے باہر واقع نجی لیب سے بچے کاالٹراساؤنڈ کروایا تو ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ بچے کو اپنڈکس کی تکلیف ہے فوری آپریشن کروایا جائے،الٹراساؤنڈ رپورٹ سرجن ڈاکٹر کی خدمت میں پیش کی تو انہوں نے کہا کہ کل آپریشن کرینگے۔ جمیل اختر نے بتایا کہ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرمد کیانی بھی موجود تھے، میں نے بتایا کہ کل اتوار ہے کل آپ میرے پوتے کا آپریشن کس طرح کرینگے توڈاکٹر نے کہا کہ یہ مسئلہ ہمارا ہے آپ پریشان نہ ہوں ، اس طرح ڈاکٹرز نے اتوار کو آپریشن کرنے کی بجائے سوموار کو آپریشن کرنے کا حکم جاری کیا۔ متاثرہ بچے کے دادا نے بتایا کہ اس طرح سرجن ڈاکٹر جمال ناصر ملک اور ڈاکٹر عمر نے آپریشن تھیٹر میں میرے پوتے کا آپریشن کیا اور مجھے سرجن ڈاکٹر نے بتایا کہ اپینڈکس پیٹ میں پھٹ گئی تھی بہرحال ہم نے آپریشن کر دیا ہے ۔لیکن بچہ مسلسل تڑپ رہا تھا بچے کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے میں نے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو حقائق سے آگاہ کیا جس پر سرجن نے ہمیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کردیااس طرح میں اپنے پوتے کو لیکر 20 اکتوبر کی صبح راولپنڈی چلا گیا۔ جمیل اختر نے بتایا کہ راولپنڈی ہسپتال والوں نے ہمیں بتایا کہ یہ آپریشن خراب ہو چکا ہے جس ہسپتال سے آپریشن کروایا ہے مریض کو اسی ہسپتال لے جاؤمیں نے منت سماجت کی لیکن انہوں نے علاج کرنے سے صاف انکار کر دیا، اس طرح میں اپنے پوتے کو لیکر کمپلکس ہسپتال میں کیا جہاں ڈاکٹر نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد کہا کہ بچے کو اس ہسپتال لے جاؤ جہاں سے اس کا آپریشن کروایا ہے۔ متاثرہ بچے کے دادا نے بتایا کہ اس طرح 21 اکتوبر کو دوبارہ میں اپنے پوتے کو لیکر سول ہسپتال جہلم گیا جہاں سرجن نے میرے پوتے کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کرلیا، لیکن میرے پوتے کو کسی قسم کا آرام نہ آیامجبوراً میں اپنے پوتے کو لیکر سی ایم ایچ ہسپتال لے گیاجہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے بچے کی تکلیف کو ختم کر دیا،سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت اور نااہلی کیوجہ سے میرے سمیت میری فیملی کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ شخص جمیل اختر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم ، چیف ایگزیکٹوآفیسر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ میرے ساتھ ہونے والے زیادتی کی انکوائری کروائی جائے ،غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ڈاکٹرز کو نوکریوں سے فارغ کیاجائے تاکہ آئندہ کوئی غریب شخص ایسی مشکلات کا شکار نہ ہوسکے
Comments