top of page

جہلم کے رہائشی عمر فاروق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرگجرات کوستارہ پاکستان میڈل سے نوازا گیا


جہلم (مصطفی بٹ سے) جہلم کے رہائشی عمر فاروق جو عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گجرات تعینات ہیں کو استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کی طرف سے ستارہ پاکستان میڈل سے نوازا گیا ستارہ پاکستان میڈل ملنے کے بعد عمر فاروق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر گجرات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب پہلے سے بھی مزید بہتر انداز میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گجرات کی کارکردگی کو بناؤں گا اس موقع پر میڈم ثمن راءے ڈاریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمننٹ حکومت پنجاب ہماری کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریف کرتیں ہیں جو کہ ہمارے کام کرنے کی لگن اور جذبہ کو تقویت کا باعث بنتا ہے اس سے پہلے مجھے قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا اور اب مجھے استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کی طرف سے ستارہ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا یہ سب میرے والدین اور میرے سٹاف کی دعاؤں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کے مجعے اتنی عزت سے نوازا میں انشااللہ اپنے کام میں مزید بہتری لاہوں گا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page