top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم کے تاریخی مقامات سے آگاہی.سکولوں کے طلباوطالبات کو مختلف تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی

دینہ ( رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) ڈپٹی کمشنر جہلم کے ویژن کے مطابق جہلم کے تاریخی مقامات سے آگاہی کیلئے محکمہ تعلیم نے پروگرام شروع کر دیا، سکولوں کے طلباوطالبات کو مختلف تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی، مقصد نئی نسل کو جہلم کے تاریخی ورثہ سے روشناس کروانا ہے، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر جہاں صدیوں پرانے تاریخی مقامات موجود ہیں لیکن ان کے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ویژن کے مطابق ان تاریخی مقامات کواجاگر کرنے اور نئی نسل کو اس تاریخی ورثہ کی اہمیت سے روشناس کروانے کیلئے محکمہ ایجوکیشن جہلم نے آگاہی پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت گزشتہ روز مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات کو قلعہ روہتاس، مقبرہ سلطان شہاب الدین غوری سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی، جہاں اساتذہ نے طلبا و طالبات کو ان مقامات کی تاریخ، اہمیت بارے آگاہی دی، اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے نئی نسل کو اپنے ضلع کی اہم ترین تاریخی مقامات بارے آگاہی کا پروگرام بہت اہم ہے جس سے طلبا و طالبات کو بہت کچھ سیکھنے کوملے گا، تمام سکولوں کے طلبا وطالبات کو مختلف تاریخی مقامات پر لے جاکر آگاہی دی جائے گی جس سے نہ صرف ان کے علم میں اضافہ ہو گا بلکہ ان مقامات کی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page