top of page

جہلم کے اورسیز پاکستانیوں کاجہلم پر احسان عظیم ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں 50 بیڈز برائے گائنی واڈز، مزید 200 بیڈز کی بنیاد رکھ دی گئی



جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

جہلم آوور سیز پاکستانی جہلم کے لیے باعث فخر ہیں مقامی ممبر صوبائی اسمبلی اور ممبر قومی اسمبلی جو کام 20 سال میں نہیں کر سکے جہلم کے ان سپوتوں نے کر دیا ہے سماجی زعما دینہ کا اظہار تشکر حال ہی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں 50 بیڈز برائے گائنی واڈز کیا گیا ہے مزید 200 بیڈز کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اس پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے بلا شبہ مذکورہ بلڈنگ جب تیار ہو جائے گی تو اس امسال کو ٹیچنگ ہسپتال قرار دیا جائے گا یہاں پر پروفیسر لیول کے ڈاکٹرز علاج کیا کریں گے ہمارے بچوں کو لاہور یا دیگر شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے نہیں جانا پڑے گا قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر ہم پر احسان کیا اب جہلم کے اورسیز پاکستانیوں نے جہلم پر احسان عظیم کیا ہے مقام افسوس ہمارے سیاسی نمائندے صرف نالیاں اور گلیاں 20 سال بناتے رہے ہیں اس طرف انہوں نے توجہ نہیں دی بلا شبہ چوہدری پرویز اف جلوچک اور اس کے تمام ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مثبت سوچ کا عملی مظاہرہ کیا جہلم اوور سیز پاکستانی مڈل ایسٹ یورپ امریکہ کینیڈا میں کام کرتے ہیں جہلم اوور سیز پاکستانیوں نے نا صرف جہلم کا نام روشن کر دیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے مذکورہ نیک کام کے پیچھے سماجی شخصیت فرحت کمال ضیا سینیئر ایڈووکیٹ جہلم کا مرکزی کردار ہے چوہدری پرویز فرحت ضیا کمال کے حقیقی رشتہ دار ہیں

0 comments
bottom of page