جہلم/ رانا محمد عاصم سے/جہلم کی ویسٹ کالونی میں آگ سے جھلسنے والی 40 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی، 3 زخمیوں کھاریاں ہسپتال زیر علاج ہیں۔
یاد رھے کہ 10 روز قبل جہلم کی ویسٹ کالونی میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے ایک ہی کمرے میں سوئی 40 سالہ خاتون عطیہ اور اسکے چار بچے جن میں 4 سالہ سیرت، 8 سالہ محمد، 15 سالہ عافیہ اور 10 سالہ مریم شامل ہیں بری طرح جھلس کرزخمی ہوگئے۔
پانچوں زخمیوں کو فوری طور پر کھاریاں برن یونٹ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں 4 سالہ سیرت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔
گزشتہ روز 40 سالہ خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کے جسم کا چالیس فیصد حصہ جھلس چکا تھا ۔
زخمیوں میں 10سالہ مریم، 15سالہ عافیہ اور 8سالہ محمد کھاریاں برن یونٹ میں زیر علاج ہیں جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریسکیوحکام کے مطگابق گیس ہیٹر کے باعث کمرے میں آگ لگی تھی ، آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس نے کمرے میں سوئے ہوئے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
Comentarios