top of page

جہلم کی مشہور سماجی شخصیت کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے پنکھوں کا عطیہ

جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)جہلم کی مشہور سماجی شخصیت نے اپنا نام ظاہر کئے بنا گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کو پنکھوں کا عطیہ دیا۔سماجی تنظیموں کی جانب سے خراج تحسین. تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منگلا روڈ دینہ کا شمار جہلم کے اچھے اسکولز میں ہوتا ہے۔یقینا ہیڈ مسٹریس اور جملہ سکول سٹاف کا اس میں اہم کردار ہے۔سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم اور ڈی ای او سیکنڈری سید ولایت اللہ شاہ کی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی سے ہیڈمسٹریس زاہدہ اصغر اسکول کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ اسکول میں نئے تعمیر شدہ برآمدہ کے لیے پنکھوں کی ضروت تھی ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان نے ایک بندہ خدا سے رابطہ کیا۔جنہوں نے اپنا نام ظاہر کئے بنا اسکول کے لیے نئے پنکھے عطیہ کیے۔آج مورخہ 31 مئی 2023 کو پنکھے ہیڈ مسٹریس اسکول ہٰذا کے حوالے کر دیے گئے۔اس موقع پر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان ، میڈیا کوآرڈینیٹر ظہیر عباس اینڈ بلال رضا بھی موجود تھے۔عطیہ کرنے والی شخصیت کو ڈھیروں دعائیں دی گئیں۔ہیڈ مسٹرس نے عبدالغفور چوہان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

0 comments
bottom of page