top of page

جہلم کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی سکولوں تعلیمی نصاب اور سہولیات کی چیکنگ کروائی جائے،عوامی حلقے

پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk ) جہلم نیوزکی خبر پر ایکشن ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا متعدد سرکاری سکولوں کا دورہ، طلبا و طالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا معائنہ، تحصیل پنڈدادنخان میں بھی سکولوں تعلیمی نصاب اور سہولیات کی چیکنگ کروائی جائے، تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے سکولوں میں غیر نصابی اور پرائیویٹ پبلیشرز کی کتابیں استعمال ہونے کا انکشاف کیا جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ایشن لیتے ہوئے جہلم کینٹ میں میجر منیر شہید سکول، اپوا گرلز ہائی سکول، جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاون کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے طلبا و طالبات کی نصابی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری اور سکول میں دستیاب مختلف سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے متعدد طلبا و طالبات سے نصابی سوالات کئے اور ان سے پڑھائی کے معیار بارے معلوم کیاانہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبا و طالبات کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور پینے کے صاف پانی، بیٹھنے کی مناسب جگہ اور ہوا دار ماحول ہونا چائیے اساتذہ کی حاضری کوچیک کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اساتذہ اور عملہ بروقت اپنی ڈیوٹی پر موجود ہو نا چائیے جبکہ اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں بھی ہنگامی بنیادوں پر سکولوں کا دورہ کیا جائے



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page