top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑوں گا۔ فواد چوہدری

جہلم(رانا محمد عاصم سے)کیرج وے منصوبہ کرپشن کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو عدالت نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت دے دی، سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑوں گا، اور اہلیہ حبا اور بھائی فیصل میری کمپین چلائیں گے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیرج وے منصوبہ کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت کے سامنے فواد چوہدری کو الیکشن کے کاغذت نامزدگی پر دستخط کی بھی اجازت دے دی گئی، اور انہوں نے الیکشن کے دیگر امور کیلئے اپنے بھائی فراز چوہدری کے نام پاور آف اٹارنی پر بھی دستخط کردیے۔ کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑوں گا، اگر نہ لڑ سکا تو گھر کے بڑے چوہدری شہباز فیصلہ کریں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کو اپنی جگہ نامزد نہیں کیا، اگر الیکشن نہ لڑسکا تو گھر کے بڑے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ہیں وہی فیصلہ کریں گے، میری اہلیہ حباء اور بھائی فیصل صرف میری کمپین چلائیں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page