top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم کی تاریخ کے سب سے بڑے اساتذہ کے احتجاج میں یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی بھی خصوصی شرکت



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)جہلم کی تاریخ کے سب سے بڑے اساتذہ کے احتجاج میں یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی بھی خصوصی شرکت۔تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باوجود اساتذہ اپنے اور بچوں کے حقوق کی خاطر سڑکوں پر ہیں۔اج جہلم کی تاریخ کا اساتذہ کا سب سے بڑا احتجاج دیکھنے میں آیا۔اس احتجاج میں خواتین اساتذہ کی اتنی بڑی تعداد پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی۔اساتذہ کے حقوق اور ان کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے یوں اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی طرف سے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، ضلعی چیئرمین عبدالغفور چوہان اور وائس چیئرمین چوہدری فیصل امین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ایڈوکیٹ امجد فاروق گوندل جہلم بار کونسل کو بھی اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوئے۔ایڈوکیٹ اکرام الحق ، ایڈوکیٹ جرار حسین شاہ اور دیگر وکلا نے بھی خصوصی شرکت کی۔جماعت اسلامی کی طرف سے ڈاکٹر قاسم محمود نے بھی خصوصی شرکت کی۔جہلم کی سماجی تنظیموں نے بھی اساتذہ کی بھرپور حمایت کی۔عبدالغفور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب احتجاج کے پیچھے راجہ زبیر جنجوعہ ، محمد افضل کیانی ، ایڈوکیٹ امجد فاروق گوندل ، مومنہ مہرو گوندل ، ملک نعمان امتیاز عوان ، تمام اساتذہ تنظیمیں اور اگیگا عہدے داران کا بڑا ہاتھ ہے۔یہ ریلی وائی کراس سے لے کر ڈپٹی کمشنر آفس تک نکالی گئی۔جہاں مقررین نے خصوصی خطاب کیا۔جہلم کی سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت فل فور اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرے تاکہ پنجاب میں تعلیمی بحران ختم ہو سکے۔یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ قوم کے معمار سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page