کمشنر راولپنڈی نے سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا
14 اگست کو پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے جھنڈے کی نمائش کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ نوازا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللّہ فاروق بھی موجود تھے ۔ لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز دورہ کیاتھا
جہلم (دلنوازاحمد Jhelumnews.uk ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ جہلم دورہ کے موقع پر کمشنر راولپنڈی نے سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللّہ فاروق بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ دن جہلم کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر انہوں نے ڈی سی افس میں سی ای او ایجوکیشن جہلم کوثر سلیم کو جہلم میں فیملی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا ساتھ دینے پر اور 14 اگست کو پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے جھنڈے کی نمائش کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ نوازا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔
留言