top of page

جہلم:کروڑوں روپے کی لاگت سے مشین محلہ جادہ روڈ کی نئی تعمیر شدہ سڑک بھی جلد ٹوٹنے کا خدشہ

جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) کروڑوں روپے کی لاگت سے مشین محلہ جادہ روڈ کی نئی تعمیر شدہ سڑک بھی جلد ٹوٹنے کا خدشہ سڑک کے دونوں اطراف نالے نہ بننے سے بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے لگا جس سے نئی تعمیر شدہ سڑک بھی جلد ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے سڑک کے دونوں اطراف نالے بنانے کا مطالبہ کر دیا   تفصیلات کے مطابق مشین محلہ جادہ روڈ کی نئی تعمیر شدہ سڑک بھی جلد ٹوٹنے کا خدشہ سڑک کے دونوں اطراف نالے نہ بننے سے بارش کا پانی سڑک کی سائیڈوں پر کھڑا ہونے لگا جبکہ ڈی ایچ کیو کے قریب سڑک بیٹھنے کا بھی خدشہ پیدا ہورہا ہے مشین محلہ تا جادہ روڈ پر نالے نہ بننے کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے پانی سڑک کے ارد گرد کھڑا رہنے لگا جس سے سڑک ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا  شہریوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی سڑک کے دونوں اطراف نالے نہ بننے سے نئی تعمیر شدہ سڑک بھی جلد ٹوٹنے کا خدشہ ہے جبکہ سڑک کئی جگہوں سے بیٹھنا بھی شروع ہوچکی ہے جبکہ سڑک بناتے وقت کئی ماہ لگائے گئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی اس سڑک کو بچانے کے لیے نکاسی آب کے لیے کوئی بہتر انتظامات کیئے جائیں اور سیوریج کے نظام کو بھی درست کیا جائے

0 comments
bottom of page