top of page

جہلم! کرائے کے لائسنس پرمیڈیکل سٹور کھولنے کا کاروبار عروج پکڑ گیا ، محکمہ صحت کے حکام نے چپ سادھ لی

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) کرائے کے لائسنس پرمیڈیکل سٹور کھولنے کا کاروبار عروج پکڑ گیا ، محکمہ صحت کے حکام نے چپ سادھ لی ، ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔۔ عوامی حلقے

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں در جنوں میڈیکل اسٹور پر نان کوالیفائیڈ افراد کی موجودگی پائی جا رہی ھے جبکہ میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ افراد کی موجودگی لازم ہے ۔ جو ادویات کو بخوبی سمجھتا ہو اور ڈاکٹر کے نسخہ کے مطابق ادویات دے سکتا ہو۔ مگر ضلع جہلم میں محکمہ صحت کی مبینہ غفلت اور چشم پوشی کے باعث کرائے کے لائسینس حاصل کر کے کوالیفائیڈ پرسن کی غیر موجودگی میں ادویات کی فروخت کا دھندہ جاری ہے ۔ جبکہ قوانین کیمطابق میڈیکل سٹور یا فارمیسی چلانے کیلئے کوالیفائیڈ پرسن کا سٹور پر موجود ہونا لازم ہے اور ہر مالک کیلئے اپنا ڈرگ سیلز لائسنس ہو ناضروری ہے۔مگر ضلع بھر کی اکثر وبیشتر فارمیسی مالکان نے تمام تر قوائد ضوابط کو یکسر نظر انداز کیا ھوا ہے جس کی بنیادی وجہ مبینہ طور پر محکمہ صحت کی لاپروہی اور چشم پوشی ھے ۔ شہر میں معروف اور غیر معروف میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر ہی چلائی جا رہی ہیں۔اس غیر قانونی پریکٹس میں پرائیویٹ کمیشن ایجنٹ ، محکمہ صحت کا عملہ مبینہ طور پر کلیدی کردار ادا کر رھے ہیں شہریوں کے مطابق محکمہ صحت کے زمہ داران مبینہ طور پر نزرانوں کے عوض یہ سہولت فراہم کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان میڈیکل سٹورز کیخلاف کوئی قانونی کاروئی نہیں کی جاتی۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور مِحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے مافیا کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر اس دھندے کو بند کیا جائے ۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page