top of page

جہلم کا رہائشی دوکاندار ملک بلال اکرم گجرات ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا



جہلم:جہلم کا رہائشی دوکاندار گجرات ریلوے اسٹیشن پر پاؤں سلپ ہونے سے ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق جہلم کے علاقہ پیرا غائب کا رہائشی ملک بلال اکرم گجرات اسٹیشن پر پانی لینے کے لئے ٹرین سے نیچے اترا تو ٹرین چل پڑی۔ بلال اکرم چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کی اور پاؤں سلپ ہونے سے ٹرین کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ملک بلال اکرم کی نولکھا اڈے پر آئل کی دکان تھی۔

0 comments
bottom of page