جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) کالاگوجراں گراؤنڈ میں 34 کنال رقبے پر پارک بنانے کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل ھو گیا ، 30 دنوں کے اندر ٹینڈر جاری کر کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے کالا گجراں گراؤنڈ کا ایک بار پھر دورہ کیا اور کالا گجراں گراؤنڈ کے 34 کنال رقبے پر پارک کے منصوبے کا جاٰئزہ لیا اور اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے پارک کے سلسلہ میں بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ اگلے 30 سے 40 دن میں ٹینڈر جار کر دیے جائیں گے اور ٹینڈر کے بعد بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور بہت جلدی ہی یہ پارک آپ عوام کیلئے دستیاب ھو گا جس پر کالا گجراں کی عوام نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ھوئے اس امید کا اظہار کیا بہت جلد ہی ہمادے بچوں اور فیمیلیز کیلئے ایک اچھی اور صحت مندانہ تفریح میسر آ سکے گی ۔
Komentáře