top of page

جہلم: کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کا مرحلہ مکمل۔ حلقہ پی پی 27 سے 21 امیدوار میدان میں اتر آئے

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ھوگیا، حلقہ پی پی 27 سے 21 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ، تمام آمیدواران نے خدمت کے جزبہ سے سر شار ھو کر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ھے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں پہلی دفعہ ریکارڈ 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروا دیے ، فارم جمع کرانے والوں میں سابقہ ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للہ سابقہ پارلیمانی سیکرٹری قانون چوہدری نذر حسین گوندل سینر قانون دان چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ ، راجہ شاہ نواز احمد آباد مرکزی رہنما مسلم لیگ ن ضلع جہلم کرنل ر سید زاہد شیرازی عوامی تحریک کے سید ابرار حسین جماعت اسلامی کے راجہ ندیم مرکزی مسلم لیگ کے محمد اشفاق سمیت میجر فیض احمد فیض ، بیرسٹر تیمور نواز پیپلز پارٹی کے شیعب رسول کھوکھر ، راجہ جواد جالپ ۔ اپنی دھرتی اپنا راج کے سابقہ تحصیل ناظم راجہ آفتخار احمد شہزاد معروف بزنس مین ناصر جاوید سدھوال خالد محمود للہ راجہ سہیل ارشد نیر سہیل مہدی ، زاہد فاروق۔عمران حیدر محمد افضل راجہ شہروز سکندر شامل ہیں سکرونٹی کا مرحلہ 19 مارچ سے شروع ھو گا جبکہ 6 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جاہیں گے 30 اپریل کو پولنگ ھوگی حلقہ پی پی 27 میں پہلی دفعہ ریکارڈ امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں جو تحصیل پنڈدادن کی سیاست میں خوشگوار تبدیلی تصور کی جارہی ھے ، اب تحصیل پنڈدادن خان کی عوام کا امتحان ھو گا کہ وہ کس آمیدوار کو پاسنگ مارکس دے کر پنجاب اسمبلی اپنی نمائندگی کیلئے پہنچاتے ہیں ۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page