جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk ) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا کالاگوجراں یونین کونسل کا دورہ، دیہی مرکز مال میں عملہ غیر ہونے پر اظہار برہمی، فوری رپورٹ طلب کر لی، عوام کو سہولت نہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز کالا گوجراں یونین کونسل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکرٹری یونین کونسل سے ریکارڈ اندراجات بارے تفصیلی بریفنگ لی، جس کے بعد انہوں نے ملحقہ مرکز مال کا دورہ کیا، جہاں عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرکے سخت کاروائی کی ہدایت کردی
top of page
bottom of page
Comments