جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)اراضی کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرایزڈ کرنے سے نہ صرف ریکارڈ محفوظ ہو گا بلکہ شہریوں کو اپنے متعلقہ ریکارڈ تک رسائی بھی جلد ممکن ہو سکے گی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اراضی ریکارڈ سینٹر بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران اراضی ریکارڈ سینٹرمیں آئے ہوئے سائلین سے مسائل دریافت کئے، جبکہ انچارج ریکارڈ سینٹر اور عملہ کی کارکردگی اور شہریوں کے مسائل حل کرنے بارے ان کی پالیسی کا مشاہدہ کرتے ہوئے تمام شہریوں کو بروقت ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments