جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk): ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا تجاوزات کے خلاف ایکشن، تجاوزات مافیا کی متعدد دوکانیں سیل ، ایک شخص گرفتار، آپریشن میں میونسپل کمیٹی اور سول ڈیفنس اہلکاروں کی شرکت، شہریوں کا اظہار اطمینان۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل پڑے۔ میونسپل کمیٹی اور سول ڈیفنس اہلکاروں کو تجاوزات ختم کرنے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے خود نگرانی کی۔ اس موقع پر سڑکوں پر قابض متعدد دوکانداروں کی دوکانیں سیل کر دی گئی جبکہ ایک دوکاندار کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی نے کہا کہ کافی عرصہ سے ہم دوکانداروں اور تاجروں سے گزارش کر رہے ہیں کہ وہ خود تجاوزات ختم کر لیں لیکن انتظامیہ کی نرمی کو کمزوری سمجھ لیا گیا ہے اب تجاوزات مافیا کے ساتھ مخلتف طریقے سے نمٹا جائے گا، تجاوزات شہر میں ٹریفک کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی خرابی کا باعث بن رہی ہیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments