جہلم (ادریس چودھری ) شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سبزی منڈی میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا لازم ہے ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی مل کر منڈی میں قیمتوں کی نگرانی کر رہے ہیں جس سے ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے سبزی اور پھلوں کی نیلامی کا مشاہدہ کیا اور مارکیٹ کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی اور ان کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کی قیمتوں پر مکمل نظر رکھیں اور کسی بھی جگہ مقررہ قیمتوں سے زیادہ وصولی نہ ہونے دیں
top of page
bottom of page
Comments