top of page

جہلم :ڈی ایچ کیو میں معمولی تلخ کلامی پر پارکنگ ٹھیکدار کا ساتھیوں سے ملکر ایمبولینس ڈرائیور پر تشدد

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ڈی ایچ کیو میں معمولی تلخ کلامی پر پارکنگ ٹھیکدار کا ساتھیوں سے ملکر ایمبولینس ڈرائیور پر تشدد ،۔تھانہ سٹی نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو کے احاطے میں پارکنگ ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں کا ایمبولینس ڈرائیور سے معمولی بات پر جھگڑا ھو گیا جس پر ٹھیکیدار نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایمبولینس ڈرائیور کو تششد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ھو گئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے ایکشن لیتے چار ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سالسل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق جھگڑا معمولی نوک جھوک سے ھوا ۔ میرٹ پر تفتیش کر کے قانونی کاروائ عمل میں لائ جائے گی ۔ گرفتار ملزمان میں جنید اور اسامہ بھی شامل ہیں



0 comments
bottom of page