top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:ڈی ایس پی ٹریفک کے آفس کے باہر سیوریج کا پانی سڑک پر آفس جانے والا راستہ بند، مشکلات کا سامنا



جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایس پی ٹریفک کے آفس کے باہر سیوریج کا پانی سڑک پر آفس جانے والا راستہ بھی بند  لائسنس بنوانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا شہر کے اکثر علاقوں میں سیوریج کا نظام تباہی کا شکار ہوچکا کئی اور جگہوں پر بھی سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں پانچ سال سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے ابھی تک میونسپل کمیٹی کے سینٹری انسپکٹر اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام انتظامیہ کے صاف ستھرا شہر کے دعوے جھوٹ نکلے  تفصیلات کے مطابق مشین محلہ روڈ پر ڈی ایس پی ٹریفک کے آفس کے ساتھ بنے نالے سے سیوریج کا پانی سڑک پر آگیا نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے پر نالے بند ہونے سے سیوریج کا پانی سڑک پر آگیا جس سے لائسنس بنوانے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آفس جانے والا راستہ بھی بند ہوگیا جبکہ شہریوں کے موٹرسائیکل سیوریج کے پانی میں کھڑے رہے شہریوں نے کہا کہ جب یہاں سڑک پر سیوریج کا پانی کھڑا ہوتا ہے تو کئی تیز رفتار گاڑیوں کے گزرنے سے گندے پانی کے چھینٹے ہم پر پڑتے ہیں جس سے کپڑے بھی پلید ہوجاتے ہیں شہریوں نے مزید  کہا کہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کا برا حال ہے ہمیں آفس جانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیوں کہ سیوریج کا پانی سڑک پر پھیل چکا ہے جبکہ تعفن سے سانس لینا بھی مشکل ہو رہا ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ کم از کم سرکاری آفس کے راستوں کو تو صاف رکھیں تاکہ کسی شہری کو بھی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر ڈی ایس پی آفس کے  ٹریفک اہلکار نے کہا کہ سیوریج آئے روز بند ہوجاتا ہے اور پانی سڑک پر پھیل جاتا ہے جس سے ہمارے آفس کا راستہ بھی بند ہوجاتا ہے اور یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے اس مسئلے کو حل کیا جائے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک کے آفس کے ساتھ بنے نالے کی صفائی کی جائے اور شہر کے سیوریج نظام کو درست کیا جائے 



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page