top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:ڈی ایس پی ٹریفک زبیر اختر ان ایکشن۔کم عمر ڈرائیورز ، متعدد گاڑیوں کے خلاف آپریشن ۔مقدمات درج


جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے )تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کی طرف سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری احکامات اور ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق اور ڈی ایس پی ٹریفک زبیر اختر نے اپنی موجودگی میں آج کم عمر ڈرایٸورز کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےٹریفک پولیس جہلم نے متعدد گاڑیوں / چنگ چی / موٹر سائیکل ڈرائیوران کے چالان کیے اور متعدد کم عمر ڈرائیوران کی چنگ چی /موٹر سائیکلزکو مختلف تھانہ جات اور ٹریفک آفس میں بند کیا گیا اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف FIRs کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔کم عمر ڈرائیور ان کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس شہر بھر میں بھرپور کاروائی کر رہی ہے والدین سے بھی گزارش ہے وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے اور ان کی جان کی حفاظت کے لئےکم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اپنوں اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کریں ٹریفک قوانین کا احترام کریں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page